Home خبریں خاران حساس اداروں اور ڈی پی او کے رہائش گاہ پر تین...

خاران حساس اداروں اور ڈی پی او کے رہائش گاہ پر تین دھماکے اور شدید فائرنگ

0

خاران (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران میں تین زوردار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ہیں ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ابھی ابھی خاران میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوتی رہی ایک اور مقامی ذریعے کے مطابق دھماکے حساس اداروں اور ایس پی خاران عزیز جھکرانی کی رہائش گاہ پر ہوئے ہیں دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی بھی آوازیں آتی رہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں کی طرف سے ہو رہی ہے یا حملہ آواروں کی طرف سے ہوئی ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ان مزکورہ جگہوں پر مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے متعدد حملے ہوچکے ہیں ۔

Exit mobile version