Homeخبریںہرنائی، علی تل کے مقام پر ڈرون طیاروں کی بمباری، سرمچاروں کی...

ہرنائی، علی تل کے مقام پر ڈرون طیاروں کی بمباری، سرمچاروں کی شہادت کی اطلاع

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 12 ستمبر کو ہرنائی میں ہونے والے قابض پاکستانی فوج کے فضائی آپریشن میں آزادی پسند تنظیم کے چند سرمچاروں کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مصدقہ علاقائی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہمگام نیوز کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ 12 ستمبر کی شب قریب چار بجے پاکستانی فوج کے متعدد ڈرون طیاروں نے ہرنائی کے پہاڑی علاقے میں بمباری کیا۔ ڈرون حملوں کے نتیجے میں چند بلوچ سرمچاروں کی شہادت واقع ہوئی ہے۔

ڈرون حملوں کے بعد صبح قابض پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔

واقعے کے متعلق ابھی تک کسی آزادی پسند تنظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Exit mobile version