Homeخبریںدکی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

دکی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر دکی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں سائل، پولیس اہلکاراور پٹواری بھی شامل ہیں۔ محمد افضل نامی شخص پیشی پر عدالت آرہا تھا کہ مخالف پارٹی نے اس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں محمد افضل، حوالدار محمد گل، ایک پٹواری اوردودیگر افرادزخمی ہو گئے۔پانچوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے دکی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جس شخص نے فائرنگ کی اس کے بھائی کو محمدافضل کے بھائی نے قتل کیا تھا۔

ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اورملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Exit mobile version