سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeانٹرنشنلرضیہ (قابض پاکستان ) غنڈوں میں پھنس گئی۔

رضیہ (قابض پاکستان ) غنڈوں میں پھنس گئی۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکہ نے قابض پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن اور انکے میزائل پروگرام پر اپنا موقف واضح کیا۔

پاکستان کو میزائل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں سے متعلق سوال کے جواب میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پابندیاں اس لیے لگائیں کہ یہ ادارے تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور اس کی ترسیل کے ذرائع تھے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ چین اور بیلاروس میں مقیم ادارے تھے، ہم نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات، قابل اطلاق اشیاء فراہمی کا مشاہدہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے نیٹ ورکس کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے، تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی خریداری جہاں بھی ہو ان کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے
قابض پاکستان غنڈوں میں پھنس گئی ہے اگر گیس پائپ معاہدہ کرتا ہے تو امریکہ پابندی لگائے گا نہیں کرتا ہے تو معاشی بدحالی کے شکار ملک پر ایران دنیا کی عدالت میں بلین ڈالر کا کیس کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز