جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںریکس ٹلرسن نئے امریکی وزیر خارجہ مقرر۔

ریکس ٹلرسن نئے امریکی وزیر خارجہ مقرر۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسون موبل کے چیف ایگزیکٹو ریکس ٹلرسن کو ملک کا نیا وزیرِ خارجہ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ‘ریکس ٹلرسن کا وسیع تجربہ، قوتِ برداشت اور جغرافیائی سیاست کی گہری سمجھ بوجھ انھیں سیکریٹری آف سٹیٹ کے لیے بہترین چوائس بناتی ہے۔’ ریکس ٹلرسن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے روس کے صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ٹرمپ کے اس اعلان نے رپبلکن اور ڈیموکریٹکس دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کو سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب ریکس ٹلرسن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان کی بطور امریکی وزیرِ خارجہ نامزدگی ان کے لیے ‘اعزاز’ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ میں وزیرِ خارجہ سب سے زیادہ سینئیر امریکی سفارت کار ہوتا ہے جو حکومت کی خارجہ پالیسی نافذ کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز