Homeخبریںزابل کی سرحد پر قابض ایرانی بارڈر فوج کی فائرنگ سے بلوچ...

زابل کی سرحد پر قابض ایرانی بارڈر فوج کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

زابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 15 جولائی زابل کی سرحد پر ایک بلوچ شہری جو پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر سے محروم تھا جو زابل سے افغانستان کی سرحد عبور کر کے اپنے جغرافیائی علاقے میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے، کو قابض ایرانی بارڈر فورسز نے براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیدائشی سرٹیفیکیٹ سے محروم 25 سالہ بلوچ شہری ہاشم بریچی ولد سید احمد افغانستان سے زابل کی سرحد عبور کرکے اپنے جغرافیائی حدود ہیرمند/ دوست محمد شہر میں جا رہے تھے، کو قابض ایرانی بارڈر فورسز نے براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی فورسز اہلکاروں نے ہاشم کو برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے بہانے مقبوضہ بلوچستان سے نکال کر افغانستان میں بھیج دیا تھا ، لیکن گزشتہ روز وہ افغانستان سے اپنے آبائی گاؤں ” گل بچہ ” ہیرمند جار رہے تھے جس زابل کی سرحد پر قابض ایرانی بارڈر فورسز نے جان بوجھ کر اور پیشگی انتباہ کے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ہر سال ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض ایرانی آرمی اور سیکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے کئی بلوچ شہری جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور ان متاثرین کے لواحقین کی شکایات کا کبھی کوئی ازالہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

Exit mobile version