Homeخبریںزاہدان میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ہفتہ فجر کے وقت زاہدان کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی ـ تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 30 سالہ چراغ علی بامری ساکن دلگان ہے ـ

  رپورٹ کے مطابق چراغ علی کو 2019 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 جمعرات کو اس قیدی کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے جنرل جیل سے اس جیل کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

Exit mobile version