Homeخبریںکوئٹہ: مختلف حادثات و واقعات 4 افراد جانبحق 8 زخمی

کوئٹہ: مختلف حادثات و واقعات 4 افراد جانبحق 8 زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق دالبندین کے کلی غریب آباد میں دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ایک زخمی ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین کلی غریب آباد میں کام کے دوران دیوار گرنے سے دو مزدور نیچے دب گئے دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ ایک مزدور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اس کے علاوہ وڈھ ٹالر اور کاردرمیان تصادم 15سالہ بچی جان بحق کار میں سوار خاندان کے دیگر 7 افراد زخمی زخمیوں کو لیویز فورس کے جوانوں نے ریسکیو کرلیا ہسپتال تین شدید زخمی افراد کو کراچی ریفر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب تحصیل وڈھ علاقہ وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹالر اور مخالف سمت سے آنیوالی کار گاڑی کے درمیاں خوفناک تصادم ہوا حادثے میں کار میں سوار بچی جان بحق جبکہ خاندان کے دیگر 7افراد شدید زخمیوں ہوئے اطلاع ملنے پر وڈھ لیویز فورس کے انچارج محمد فاروق مینگل دیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ زخمیوں کو ریسکیو کرکے خضدار منتقل کردیا جہاں سے تین شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا جان بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو وڈھ بازار کے رہائشی ہیں حادثے کے اطلاع پر لیویز انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

مزید رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کان کے اندرزہریلی گیس بھر جانے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔لیویزکے مطابق واقعہ شاہرگ میں واقع مائنز ایریا نمبر 151، بلاک نمبر چار اورکوئلہ کان نمبر 2 میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے۔ لیویزکے مطابق ایک کان کن کی نعش نکال لی گئی دوسرے کی نعش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ،مزید کان کنوں کی بھی کان میں موجودگی کی اطلاع ہے،مزدوراپنی مدد آپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Exit mobile version