اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںزاہد ولد نیک محمد اور اعظم ولد داود کو بازیاب کیا جائے:...

زاہد ولد نیک محمد اور اعظم ولد داود کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز)زاہد ولد نیک محمد اور اعظم ولد داؤد کے لواحقین نے دونوں نوجوانوں کو بازیاب کرانے کی اپیل کردی۔

دونوں نوجوانوں کو قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے 13 جون 2020 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گریشہ زباد سے جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا تھا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ عالمی قوانین کے مطابق جبری اغواء یا گمشدگی ایک ناقابل معافی جُرم ہے مگر مقبوضہ بلوچستان دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں کسی بھی قانون کی عمل داری وجود نہیں رکھتی۔ قابض پاکستان نے بلوچستان کو ایک ایسی سرزمین میں بدل دیا ہے جہاں جنگل سے بھی بد تر قوانین لاگو ہیں۔ ریاستی فورسز جب چاہے جہاں سے چاہیں کسی کو بھی کسی وقت اٹھا کر غائب کردیتے ہیں حالانکہ ریاست کی اپنی قوانین کے مطابق یہ ایک جرم ہے لیکن بلوچ قومی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے قابض پاکستانی فوج ایسے کئی دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ زاہد اور اعظم کی فوری طور پر بازیابی میں وہ اپنا کردار ادا کرکے انسانیت کی توقیر کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز