Homeخبریںزہک ملیک محور میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بلوچ زخمی

زہک ملیک محور میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بلوچ زخمی

زہک ( ہمگام نیوز )گزشتہ روز بجمعرات کو زہک محور سے ملیک کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں کی پرائیویٹ کار پر فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زہک سے ملیک جاتے ہوئے ایک محور پر نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے اسماعیل ساسولی ولد علیم نامی شخص زخمی ہوا ۔

مزید تفصیلات کے مطابق اس فائرنگ کے بعد اسماعیل کی ٹانگ میں گولی لگی جس کے نتیجے میں ان کے ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

 واضح رہے کہ اسماعیل ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سے منسلک کاروبار کر رہا تھا فائرنگ کے وقت ان کی گاڑی خالی تھی۔

Exit mobile version