سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںسرباز، سڑک حادثے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

سرباز، سڑک حادثے ایک شخص جاں بحق تین زخمی

سرباز (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق سرباز میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرباز ایک ایندھن بردار گاڑی دوسرے گاڑی سے تیز رفتاری کے باعث جا ٹکرایا جس کے نتیجے ایک شخص جانبحق ہوگیا اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

 حادثے میں جانبحق اور زخمیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ پیوجوٹ پارس گاڑی میں سوار افراد سیب و سوران شہر کے رہائشی تھے اور وہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے، اور فیولر(تیلکش )خاش سے تعلق رکھتا تھا۔

 یہ حادثہ سرباز راسک ایکسز پر بندن گاؤں کے قریب پیش آیا اور زخمیوں کو پہرہ (ایرانشہر) کے خاتم الانبیاء ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز