سه‌شنبه, می 7, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی آرمی کے 6 اہلکار افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش...

قابض ایرانی آرمی کے 6 اہلکار افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار

دزاپ(ہمگام ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات قابض ایرانی آرمی کے 6 اہلکاروں کو طالبان فوج نے افغانستان میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار کرکے لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان فوج نے قابض ایرانی آرمی کے چھ اہلکار اس وقت گرفتار کر لیئے جب وہ افغانستان کی سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔

ذرائع کے مطابق طالبان فوج نے ان 6 اہلکاروں کے ہتھیاروں اور گاڑیاں بھی ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

  رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی اہلکار غیر قانونی طور پر افغانستان کی سرزمین میں دسیوں میٹر تک داخل ہوئے ہیں اور انہیں طالبان نے ابو نصر فراہی بارڈر پر پکڑ کر صوبہ فراہ کی سرحدی کمیساریٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ اور ان کی فوجی گاڑی سمیت ان کے اسلحہ کو ضبط کر لیا گیا۔

 کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی نے طالبان کے سرحدی طالبان فوج کو بتایا کہ وہ غلطی سے افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز