پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںبندر کرگان میں قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید

بندر کرگان میں قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید

کرگان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب میناب میں واقع کرگان بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب(مین آپ) کے بندرگاہ کرگان میں قابض ایرانی نیوی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ موسی ملاحی شہید ہوگیا جن کا تعلق بندر کرگان سے بتایا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق قابض ایرانی نیوی نے ماہی گیری کی کئی چھوٹی کشتیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے بعد موسیٰ کو گولی لگنے سے وہ شہید ہوگیا ۔

 کہا جاتا ہے کہ نیوی یہ جان کر کیا اور وہاں سے بھاگ گئے کہ اس شخص کو گولی لگی ہے اور موسیٰ کے ساتھی اس کی لاش کو سمندر سے نکال باہر لائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز