اتوار, جون 16, 2024
ہومخبریںسندھ: میر پور خاص میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے...

سندھ: میر پور خاص میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

میر پور خاص(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے سندھ کے علاقے میر پور خاص شاہی روڈ کے مقام پر 18 انچ کے قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پائپ لائن سے سوئی گیس بلوچستان سے کراچی و دیگر علاقوں کو جاتی ہے۔

مزید معلومات کے مطابق دھماکہ اب سے کچھ دیر قبل یعنی 14 مارچ کے رات ڈھائی بجے کے قریب ہوا سندھ کے علاقے میرپور خاص میں ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا ہے۔

حملے کی وجہ سے بلوچستان سے کراچی اور بیشتر علاقوں کو گیس کے فراہمی مکمل طور پر معطل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز