Homeخبریںشیراز کی عادل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی...

شیراز کی عادل آباد جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی، پھانسی پانے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی

شیراز ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج 8 مئی کی صبح سویرے شیراز کی عادل آباد جیل کے اہلکاروں نے اس جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی اس بلوچ قیدی کی شناخت یونس ریگی رخشانی ولد شہنواز بتائی گئی ہے جو کہ شادہ شدہ ہے اور چھ بچوں کا والد اور دزاپ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

 یونس کو 2019 میں شیراز سے منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور شیراز کی انقلابی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ ان کی اہلیہ کا اس سے قبل بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا اور ان کے بچے اب مکمل طور پر یتیم ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ، جو ملاقات کے لیے شیراز گئے ہوئے تھے، عدالتی حکام اور عادل آباد جیل نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

 واضح رہے کہ 29 اپریل سے اب تک قابض ایران نے مختلف جیلوں میں دو خواتین سمیت 24 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے ہے ـ

Exit mobile version