Homeخبریںقلات، منگچر میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ

قلات، منگچر میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ

Lقلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ آج بروز اتوار 25 اگست کو قلات کے علاقے منگچر میں بازار اور تحصیل کے درمیان پیش آیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جسکی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version