Home خبریں لاپتہ طالب علم بہادر بشیر کی بازیابی کے لیے پسنی زیروپوائنٹ دھرنا...

لاپتہ طالب علم بہادر بشیر کی بازیابی کے لیے پسنی زیروپوائنٹ دھرنا دوسرے روز بھی جاری،فورسز کا لواحقین پر مبینہ تشدد

0
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

پسنی (ہمگام نیوز ) پسنی کے طالب علم بہادر بشیر کے اغواء نما گرفتاری کے خلاف پسنی زیروپوائنٹ پردھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

طالب علم بہادر بشیر کی فیملی اپنے لاپتہ بیٹے کی رہائی کے لیے احتجاج کررہا ہے۔

پسنی زیرپوائنٹ پر دھرنا کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں کھڑی ہیں۔

دوسری جانب فیملی نے بتایا کہ آج جمعرات کی صبع فورسز کی جانب سے دھرنا پر بیٹھے لواحقین پر مبینہ تشدد کیاگیا جبکہ لاپتہ طالب علم کے بھائی ساحل بشیر کا موبائل فون بھی لے گئے جبکہ سوشل میڈیا پر ساحل بشیر کے زخمی ہونے کی ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں اُسکے ہاتھ سے خون بہہ رہا ہے۔

دریں اثنا ء فیملی کی اپیل پر آج پسنی کے دوکانداروں نے رضاکارانہ طور پر اپنی دوکانیں بند کردی ہیں۔

Exit mobile version