Home خبریں ماشکیل میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے چار بلوچ فرزند شہید...

ماشکیل میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے چار بلوچ فرزند شہید ، دو زخمی

0
{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

ماشکیل (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 5 بلوچ فرزند شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے 4 بلوچ فرزند جو کہ سوختبر تھے شہید ہوگئے ، دو زخمی ہوئے جنہیں قابض ایرانی آرمی نے گرفتار کرکے لے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں عبدالواسع ولد ملا سلیمان ریکی ساکن ماشکیل ، اصغر ساسولی ولد محمد اکبر ساسولی ساکن ماشکیل اور شکراللہ ولد قادر بخش محمد حسنی ساکن ماشکیل کے نام شامل ہیں جبکہ ایک اور بلوچ فرزند شہید ہوگیے ہیں تاہم انکی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔ زخمیوں کی شناخت آصف ولد جور ساکن ماشکیل اور عبداللہ ولد کریم بخش نوشکی کے نام سے ہوئی کہا جاتا ہے کہ 8 افراد زخمی ہیں لیکن ان مکمل شناخت تاحال دستیاب نہیں ہے ۔ جبکہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے ایک سوختبر بھی شہید ہوگیا ہے تاہم ان کی شناخت دستیاب نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ تمام شہید اور زخمیوں کا تعلق پاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے جو کہ سوختبر(تیلکش ہیں ) جن کا روزی روٹی جعلی سرحد سے ہے ۔

Exit mobile version