Home خبریں پنجگور ہوائی فائرنگ، بچی زخمی ،نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص...

پنجگور ہوائی فائرنگ، بچی زخمی ،نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

0

نوشکی/ پنجگور(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی شریف خان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تفصیلات کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر بالاچ ولد نذیر احمد نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

راتوں میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے ، شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں سویا نہیں جاسکتا باہر سونے کا یہ انجام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سراوان میں فیروزہ غفور نامی بچی اندھی گولی کا شکار بن کر زخمی ہوگئی جسے اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کیاگیا ۔ شہریوں نے بلاوجہ کی ہوائی فائرنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلے پر توجہ دیں ، فائرنگ سے نہ صرف لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں بلکہ مختلف لوگ ان گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

Exit mobile version