شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںمحکمہ قدرتی وسائل کے ہاتھوں قابض ایرانی فورسز کی مدد سے بلوچ...

محکمہ قدرتی وسائل کے ہاتھوں قابض ایرانی فورسز کی مدد سے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کی مسماری

زاہدان(ہمگام نیوز )قابض ایرانی محکمہ قدرتی وسائل کے اہلکاروں نے قابض ایران کی فورسز کے تعاون سے زاہدان شہر کے گاؤں خواجہ مسک پر چھاپہ مار کر بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کر دیا۔

 بلوچ کمپئن فعالین کے مطابق آج 28 مارچ 2024 کو محکمہ قدرتی وسائل کے اہلکاروں نے فورسز کے ساتھ مل کر زاہدان کے گاوں خواجہ مسک پر چھاپہ مارا۔

  ذرائع کے مطابق طرف سے ویڈیوز میں دکھائے گئے محکمہ مطابق قدرتی وسائل کے درجنوں اہلکاروں نے قابض ایرانی فورسز کے ساتھ مل کر خواجہ مسک گاؤں پر چھاپہ مار کر بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔

 اس ذریعہ نے مزید کہا: “وہ گھر جہاں کوئی موجود نہیں ہے محکمہ قدرتی وسائل کے اہلکاروں اور فورسز کے دستوں کے ذریعہ تباہ کر دیا گیا ۔”

 بلوچ کمپئن فعالین کی 2023 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، اس مہم سے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات اور مساجد کو تباہ کرنے کے لیے فوجی دستوں اور دیگر تنظیموں کے چھاپہ اور حملوں کی کل 30 رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کیسز میں سے 19 رپورٹس گھروں کی تباہی سے متعلق تھیں، ایک کیس مسجد، ایک کیس قبرستان اور تین کیسز دکانوں اور کاروبار سے متعلق تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز