Homeخبریںمستونگ، کھڈکوچہ میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

مستونگ، کھڈکوچہ میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

مستونگ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میںکھڈکوچہ کنڈعمرانی میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

لیویز کے مطابق علی اکبر ولد محمد اکبر شاہوانی کو انکے گھر واقع کھڈکوچہ کنڈعمرانی میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جسے بعد ازاں زخمی حالت میں میموریل ہسپتال پہنچایا گیا۔

ہسپتال میں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مزید کاروائی لیویز تھانہ کھڈکوچہ کررہی ہے۔

Exit mobile version