Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان شال اور مستونگ سے 3 افراد جبری لاپتہ، ایک بازیاب

مقبوضہ بلوچستان شال اور مستونگ سے 3 افراد جبری لاپتہ، ایک بازیاب

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ،شال سمیت مختلف علاقوں سے تین افراد کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایک شخص چھ ماہ بعد بازیاب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شال سے سفر خان ولد محمد حسن کو 16 اگست 2026 کو رات تقریباً 4 بجے ان کے گھر سے قابض وحشی درندہ پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کر دیا۔ سفر خان پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں۔

دوسرے واقعے میں شال کے منوجان روڈ، ہدہ سے 21 سالہ حافظ جمیل احمد ولد چھٹا خان کو 9 ستمبر 2026 کو رات تقریباً 2:30 بجے ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا۔ حافظ جمیل احمد ٹریلر ماسٹر ہیں۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق ان کی جبری گمشدگی میں سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکار ملوث ہیں۔

اسی طرح مستونگ کے علاقے کردگاپ سے 21 سالہ عبدالکریم ولد غلام نبی کو 21 اگست 2025 کو رات تقریباً 3 بجے ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ عبدالکریم پیشے کے اعتبار سے دکاندار ہیں۔

دوسری جانب شال کے کلی قمبرانی، سریاب روڈ کے رہائشی سیف اللہ ولد عطااللہ، جنہیں 12 مارچ 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، 11 ستمبر 2026 کو ہدہ جیل، شال سے بازیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز