Homeخبریںگڈانی، کشتی الٹ جانے سے 3 افراد لاپتہ ،ہرنائی کوئلہ کان میں...

گڈانی، کشتی الٹ جانے سے 3 افراد لاپتہ ،ہرنائی کوئلہ کان میں 8 افراد دب گئے ،شال روڈ حادثہ 2 نوجوان ھلاک 

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گڈانی کی سمندر میں ایک کشتی الٹ جانے سے 6 افراد ڈوب گئے تین کو بیہوشی کی حالت میں ماہیگیروں نے اپنی مدد آپ نکال دی جبکہ 3 تاحال لاپتہ ہیں ۔

دوسری جانب

ہرنائی شاہرگ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے 8 کان کن پھنس گئے ،جن میں سے مزدوروں نے دو کو شدید زخمی حالت میں نکال دیا جبکہ 6 کو نکالنے کیلے کام تیزی سے جاری ہے ۔

دریں اثناء

شال کے علاقہ کل سریاب روڈ پر پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو

گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز