Home خبریں میناب کے حکمی گاؤں میں آتشزدگی، محکمہ فائر بریگیڈ کا عدم رد...

میناب کے حکمی گاؤں میں آتشزدگی، محکمہ فائر بریگیڈ کا عدم رد عمل

0
میناب (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منیاب کے علاقے حکمی گاؤں کے باغات میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کھیتوں کا بڑا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا جبکہ شہریوں نے فائر ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا تو تو انہوں یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ یہ آگ ہم نے نہیں لگائی ہے ہم نہیں آ سکتے ۔ ایک شہری ویڈیو ریکارڈنگ میں کہتا ہے: متعلقہ حکام فائر ڈیپارٹمنٹ کی اس بے حسی اور اپنی بے حسی کا خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ 21 مئی بروز منگل سرباران میناب کے کھجور کے باغات اور جنگلات میں لگنے والی آگ نے علاقے کی زراعت کا ایک حصہ بھی تباہ کر دیا تھا۔

Exit mobile version