ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںنیمروز میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو کم سن بچوں کی...

نیمروز میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو کم سن بچوں کی لاشیں چار روز بعد برآمد

نیمروز(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ نیمروز سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کی لاشیں جو کہ 21 اپریل بروز سوموار کو نیمروز کے گاؤں "پشت ادیمی" سے سیلاب میں لاپتہ ہو گئے تھے، چار دن بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں کی ذریعے انہیں تلاش کرکے ان کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔

 

ان دو بچوں کی شناخت "علی اصغر پودینہ" اور "علی اکبر پودینہ" بتائی گئی ہیں ، دونوں بھائیوں کی عمریں چار سال سے کم ہیں اور نمروز شہر کے گاؤں پش ددیمی سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پیر کی صبح 11 بجے کے قریب یہ دونوں بچے گھر سے نکل کر پشت ادیمی گاؤں میں واقع دوگورای تالاب میں سیلاب دیکھنے گئے تھے تاہم وہ لاپتہ ہوگئے اور بعد میں پتہ چلا کہ وہ ڈوب گئے ہیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز