Homeخبریںٹیچنگ پوزیشنز پہ ایک مخصوص گروہ من پسند لوگوں کو انڈیکشن دینے...

ٹیچنگ پوزیشنز پہ ایک مخصوص گروہ من پسند لوگوں کو انڈیکشن دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے: بی ڈی ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ محکمہ صحت میں خفیہ اور خاموشی سے ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر تعینات ہونے والے ٹیچنگ کی پوزیشنز پر ایک مخصوص گروپ اپنے لوگوں فائدہ پہنچانے کے لیے one time انڈیکشن دینے کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور انتہائخ خفیہ طریقے سے اس پر کام ہو رہا ہے۔

مرکزی ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں بلوچ ڈاکٹرز فورم یہ واضع کرنا چاہتی ہے کہ بلوچ ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ بی ڈی ایف کی اولین ترجیح ہے وہ ایسے کسی بھی غیر منصافانہ عمل کی بھر پور اور شدید مذمت کرےگی جس سے مستقبل میں بلوچ ڈاکٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ ڈایریکٹ انڈکشن سے تمام زونز اور ڈویژنز کے سیٹ بھر جائیں گی اور آنے والے لوگوں کے لیے کوی پوزیشن نہیں بچیں گے۔

انکے بقول اس لیے وزیر اعلی بلوچستان سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ صحت کے اس غلط اور متصابانہ پالیسی کو فورا روک لے اور تمام تعنیاتیاں پبلک سروس کیمشن کے زریعے عمل میں لائے جائیں کیونکہ کمیشن میں پوسٹوں کی تقسیم آبادی کے حساب سے کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی علاقہ ڈاکٹرز سے محروم نہ رہے اس طرح ڈائریکٹ انڈکشن سے کئی علاقوں اور زونز کی حق تلفی ہو سکتی ہے۔ بلوچ ڈاکٹر فورم ایسے ہر عمل کی بھرپور مذمت اور مزاحمت کریگی اور اس نا انصافی پر سخت سے سخت رد عمل دے سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ڈی ایف تمام ڈاکٹرز آرگنایزیشنز سے بھی التماس کرتا ھے کہ وہ اس غیر منصافانہ عمل کی مذمت کریں۔

آخر میں بی ڈی ایف نے مطالبہ کیا کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر تعنیات تمام پوزیشنز کو فی الفور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے منتشر کیے جائیں اور BPSC میں میڈیکل ٹیچرز کی تعیناتی کے عمل کو تبدیل کیا جائے ہر زون کی پوسٹ اسی زون کے لیے مخصوص رکھا جائے اور دوسرے زون کو شفٹ نہیں کیا جاے۔

Exit mobile version