Homeخبریںپاکستان کے مرکز میں چینی شہری لوٹ مار کا شکار

پاکستان کے مرکز میں چینی شہری لوٹ مار کا شکار

اسلام آباد (ہمگام نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7/2 میں نامعلوم ملزمان نے چینی شہری سے لوٹ مار کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے چینی باشندے سے تلاشی لی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چینی شہری سے 4 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں غیر ملکیوں کے ساتھ اکثر لوٹ مار اغوا اور قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ۔

دوسری طرف پاکستانی حکام اپنے ملک میں سیاحت کے شعبے میں ترقی کے دعوے کرتے رہتے ہیں۔

 لیکن آئے روز ایسے واقعات نے پاکستانی حکومت کے پول کھول دیے ہیں ۔

Exit mobile version