شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںچابہار سے قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں لاپتہ شخص 15...

چابہار سے قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں لاپتہ شخص 15 دن بعد بازیاب نہیں ہوسکا

چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق کے 8 اپریل کو قابض ایرانی خفیہ ادارے نے چابہار کے پلان علاقے میں جبری طور پر گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جو کہ آج 15 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک وہ بازیاب نہیں ہوسکا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار سے قابض ایرانی خفیہ ادارے کے جبری گمشدگی کا شکار عابد بادپا ولد غنی ساکن گارکندی چابہار تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ۔

 رپورٹ کے مطابق جب عابد پلان علاقے میں ایران سیل ڈیلرشپ پر موجود تھا تو خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے عدالتی حکم کے بغیر اسے گرفتار کرنے کے بعد ل پہلے چابہار اور پھر زاہدان لے گئے۔ جو کہ وہاں زاہدان سے ابھی تک ان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کہ وہ کس حال میں ہے ۔

رپورٹ موصول ہونے تک اس شخص کے الزام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور اس کی صحت کی حالت کے حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہ آنے سے اس کے اہل خانہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز