یکشنبه, می 5, 2024
Homeخبریںڈونلڈ ٹرمپ نے بطور پینتالیسویں امریکی صدر کا حلف اٹھالیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور پینتالیسویں امریکی صدر کا حلف اٹھالیا۔

واشنگٹن(ہمگام نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد صدر براک اوباما نے اقتدار منتقل کر دیا۔ س موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے واشنگٹن میں ریلیاں اور مظاہرے متوقع ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ کے مخالفین کے ایک اتحاد نے آج ٹرمپ کی بطور صدر حلف برداری کے موقع پر مظاہرے کرنے اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے جانے والوں کو سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر روکنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے تاکہ تقریب میں تاخیر ممکن ہو سکے۔ گزشتہ رات بھی واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں اور اِن کی پالیسیوں کے مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اسی طرح مخنثوں اور ہم جنس پرستوں نے بھی ایک مظاہرہ گزشتہ رات ٹرمپ کے ساتھ حلف اٹھانے والے نائب صدر مائیک پینس کی رہائش گاہ کے باہر کیا۔ پولیس نے مختلف مظاہروں میں بےقابو ہونے والی صورتِ حال کو کنٹرول میں لانے کے لیے مظاہرین پر کیمکل اسپرے کا استعمال بھی کیا تھا۔ ٹرمپ نے اس بائیبل پر حلف اٹھایا ہے جس سے ابراہم لنکن نے حلف اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز