Homeخبریںڈیرہ بگٹی میں آپریشن آج 13 ویں روز بھی جاری ہے

ڈیرہ بگٹی میں آپریشن آج 13 ویں روز بھی جاری ہے

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) قابض پاکستانی فوج نے اوچ کے قریب علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جن کی شناخت علی محمد ولد دل مراد بگٹی، نور محمد ولد دل مراد بگٹی اور یار خان ولد شاہ علی بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ اوچ کے ہی علاقے لاغر داوان سے مقامی لوگوں کے تین ٹریکٹر کو بھی فورسز نے اپنے تحویل میں لیا اور ان کو اپنی فوج کو راشن سپلائی کیلئے استعمال کررہا ہے ٹریکٹر کے مالکان کو کہا گیا ہے کہ فوج کو روشن سپلائی لیئے تیل وغیرہ کا خرچہ بھی وہ خود ہی کریں۔

دوسری طرف سوئی کے قریب سوناری مٹ کے علاقے میں ایک سکول پر بھی قبضہ کر کے اسے اپنے کیمپ میں تبدیل کریا ہے۔

جبکہ سوئی سے تین ہیلی کاپٹر بھی مسلسل درینجن، گنڈوئی اور آسرئی کے علاقوں پر گھوم رہے ہیں۔

Exit mobile version