ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکلرک مافیہ بولان میڈیکل کالج میں غیر قانونی داخلے دلوا رہا ہے۔...

کلرک مافیہ بولان میڈیکل کالج میں غیر قانونی داخلے دلوا رہا ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکز ی ترجمان نے بی ایم سی میں غیرقانونی داخلوں کے ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بولان میڈیکل کالج میں پچھلے کئی عرصے سے کلرک مافیہ ،کلرک ایسوسی ایشن کا سہارہ لیکر اپنی بچوں کو غیرقانونی طور پر بی ایم سی میں داخلہ دلوا رہے ہیں۔گزشتہ کئی عرصوں سے ہماری تنظیم نے بولان میڈیکل کالج میں غیرقانونی داخلوں کو روکنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے اقدام کو روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ترجمان نے کہا کہ بی ایم سی میں میرٹ کی پامالی کی کسی کو حق نہیں اور بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی دیگراداروں کے ساتھ ملکر اس کے خلاف آخری حد تک اپنی کوشش کرے گی ۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کالج کی طرف سے مقرر کردہ آفیسران جوکہ عدالت عالیہ کو غلط انفارمیشن مہیا کررہے ہیں جسکی وجہ سے کئی انتظامی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ جب بھی ہم غیرقانونی داخلوں کو روکنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو متعلقہ آفیسراں ہائی کورٹ میں جاکر اس کے برعکس عدالت کو غلط معلومات فراہم کرکے غیرقانونی داخلوں کو قانونی شکل دینے کی کوشش کرتے ہیں ،بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حکومت بلوچستان مطالبہ کرتی ہے کہ بولان میڈیکل کالج میں انتظامی مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھائے اور کلرک مافیہ کو لگام دیکر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر غیرقانونی داخلوں اور طلباء کے سکالرشپ کو خرد و برد کرنے والے عناصر کو معطل کرکے طلبا کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز