Homeخبریںکوئٹہ، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی، ہلاکتوں...

کوئٹہ، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)کوئٹہ میں ایک اور خاتون کانگو وائرس سے جاں بحق ہوگئی۔جاں بحق خاتون کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز انہیں فاطمہ جناح ہستال منتقل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 5ہو گئی ہے،فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Exit mobile version