Homeخبریںکہنوج میں قابض ایرانی فورسز فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

کہنوج میں قابض ایرانی فورسز فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

کہنوج(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ صبح کے وقت کہنوج شہر میں قابض ایرانی فورسز گاڑی پر براہ راست کے فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ کہنوج میں قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے 24 سالہ مسعود جلالی ولد میردوست ساکن چاہ کیچی دلگان شہید ہوگیا ۔

رپورٹ کے مطابق مسعود کا کام ایندھن برداری کا کام کرتا تھا، ہفتے کی صبح کو کہنوج میں قابض ایرانی فورسز نے بغیر پیشگی انتباہ کے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے شہید کر دیا ۔

 واضح رہے کہ فورسز نے اس شہری کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کی ہے اور انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ فورسز کے خلاف کوئی شکایت یا کاروائی سے گریز کریں۔

Exit mobile version