Homeخبریںکیچ سے کمسن بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں لاپتہ

کیچ سے کمسن بلوچ نوجوان پاکستان آرمی کے ہاتھوں لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) شہر سے پاکستان آرمی اور اسکے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک معصوم کمسن بلوچ نوجوان کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے کمسن نوجوان کی شناخت نوشاد بلوچ ولد میانداد بجیر کے نام سے ہوئی جسے 31 جولائی کو جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 31 جولائی کی شام نوشاد بلوچ تربت شہر سے نواحی گاؤں آپسر کی جانب جارہے تھے کہ راستے سے پاکستانی فورسز اور اسکے خفیہ ایجنسیوں ہاتھوں جبراً گمشدگی کا شکار بنے۔

مقامی لوگوں کے مطابق آج چار روز گزر جانے کے باوجود لاپتہ ہونے والے معصوم کمسن نوجوان نوشاد بلوچ کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان میں جبراً گمشدگیوں کے حالیہ سلسلے میں تیزی آئی ہے جہاں مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے آئے روز نوجوانوں کی بڑی تعداد میں جبراً گمشدگیوں کی خبریں رپورٹ ہورہی ہیں۔

Exit mobile version