Homeخبریںکیچ: طالب علم سمیت تین بلوچ نوجوان پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً...

کیچ: طالب علم سمیت تین بلوچ نوجوان پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) تربت بازار اور تمپ سے پاکستان آرمی نے ایک کمسن بلوچ طالب علم سمیت تین بلوچ نوجوانوں کو پاکستان آرمی نے اغواء کرکے جبراً لاپتہ کردیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رپورٹ کے مطابق تربت بازار میں کولواہ کے اسٹاپ پر پاکستان آرمی نے بلوچ طالب علم شاہد ولد چارشمبے سکنہِ مادگ قلات ڈنڈار کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

جبراً گمشدگی کا دوسرا واقعہ تمپ کے علاقے بوستان میں پیش آیا ہے جہاں پاکستان آرمی کے اہلکاروں نے فاروق ولد مراد اور پیر بخش کو رات گئے گھروں پر حملے کرکے اغواء کرلیا ہے جو تاحال سے جبراً لاپتہ ہیں۔

تنظیم کے بقول جبراً لاپتہ کیے جانے والے افراد کی بازیابی کا سلسلہ مکمل طور پر روک دیا گیا ہے جب کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی جارہی ہے جو تشویشناک ہے۔

Exit mobile version