Homeخبریںسوئی میں فوجی مظالم جاری،مزید سات بلوچ فرزند جبراً لاپتہ

سوئی میں فوجی مظالم جاری،مزید سات بلوچ فرزند جبراً لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی کے علاقے چینا پوسٹ اور گوپٹ سمیت مختلف مقامات پر پچھلے ایک ہفتے سے پاکستان آرمی کی جانب سے بلوچ آبادیوں کیخلاف مظالم جاری۔

پاکستان آرمی نے آج مقامی بلوچ آبادیوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور بزرگوں اور دو بھائیوں سمیت مزید سات بلوچ رہائشیوں کو اغواء کرکے اپنے جبراً گمشدگی کا شکار بنایا۔

آج چینا پوسٹ سے جبراً لاپتہ کیے جانے والوں میں دو بزرگ عنایت اللہ ولد کوہی بگٹی،عثمان ولد رازو بگٹی شامل ہیں جنہیں پاکستانی فوج نے انکے گھروں سے اغواء کرکے جبراً لاپتہ کردیا.

ادھر گوپٹ میں جبراً لاپتہ کیے جانے والوں میں ایک بزرگ حسو بگٹی اور انکے دو جوان بیٹے خیرا بگٹی، ماری بگٹی دیگر دو بلوچ طہرو بگٹی اور احمد علی ولد کربھاری بگٹی شامل ہیں جسے پاکستان آرمی نے گھروں سے اٹھاکر لاپتہ کردیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پچھلے ایک ہفتے سے جاری فوجی بربریت کے دوران جبراً گمشدگی کا شکار بلوچ رہائشیوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

Exit mobile version