Homeخبریںگلزار امام کی گرفتاری میں پاکستانی فوج اور ایجنسیوں سے زیادہ بلوچ...

گلزار امام کی گرفتاری میں پاکستانی فوج اور ایجنسیوں سے زیادہ بلوچ آزادی کی تحریک سے جڑے افراد کا ہاتھ ہے گلزارامام کو دھوکہ دے کر گرفتار کروایا گیا: بی این اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی این اے بلوچ قوم پر واضع کرتی ہے کہ گلزار امام کی گرفتاری میں پاکستانی خوفیعہ ایجنسیوں سے زیادہ بلوچ آزادی کی تحریک سے جڑے افراد کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلزار امام 3 مئی 2022 کو ترکی سےگرفتار ہوے  گلزار امام کی گرفتاری کے بعد تنظیم نے اپنے اتحادی تنظیموں کو آگاہ کیا مگر کوئی  ریسپانس نہیں دیا گیا جس کے بعد بی این اے نے فیصلہ کیا کہ  اتحادی تنظیموں کو بطور لیٹر اپیل کی کے گلزار امام کی گرفتاری بارے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر اس کی چان بین کی جاے مگر افسوس کہ اتحادی تنظیموں نے تحقیقات اور مدد کرنے کے بجائے بی این اے کے سرمچاروں کو اپنی تنظیموں میں بھرتی کرنا شروع کیا اورتنظیم کو ایک مزید بحران میں مبتلا کیا جو کہ بلوچ آزادی کی تحریک میں ایک بہت بڑا نقصان ہے اور یہی رویہ اب بھی بی این اے کے ساتھ رواں رکھا جارہا ہے.

انہوں نے کہا کہ بی این اے اب  بھی اتحادی تنظیموں سے اپیل کرتی  ہے کہ بی این اے کو ختم کرنے کی پالیسی کو ترک کرکے ان واقعات کا ازالہ کرکے اپنے اندر کالی بھڑوں کو بے نقاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ بی این اے  یہ خدشہ ظاہر کرتی ہے کہ ناپاک ریاست پاکستان گلزار امام کو ایک سال سے گرفتاری کے دوران تشدد کے بعد برین واش کرکے ان سے جھوٹے الزامات کے زریعہ ایک پروپکنڈا مھم شروع کرے گی۔ بی این اے  جب ضرورت محسوس کرےگی ان تمام واقعات پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی این اے یہ  عہد  کرتی ہے کہ اپنے آخری سرمچار تک بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد کرتی رہے گی اور کسی قسم کے قربانی سے پھچے نہیں ہٹے گی۔

Exit mobile version