Homeخبریںگوادر: ایران کی جیل میں قید 11 ماہیگیر قیدیوں کو رہائی نہیں...

گوادر: ایران کی جیل میں قید 11 ماہیگیر قیدیوں کو رہائی نہیں مل سکی

گوادر ( ہمگام نیوز )   ایران کی جیل میں قید گیارہ پاکستانی ماہی گیروں کورہائی نہ مل سکی ،اس سال بھی ماہی گیروں کے بچے بغیروالد کے عید منائیںگے،تین سالوں سے قیدپاکستانی ماہی گیروں کا تعلق کراچی اور پسنی سے ہے جو ایران کے شہر میناب کی جیل میں قید ہیں ۔

فیملی نے ایک بار پھر رہائی کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب کی جیل میں قید گیارہ پاکستانی ماہی گیرابھی بھی رہائی کے منتظر ہیں تین سال سے قید ماہی گیروں کے بچے اس سال بھی اپنے والد کے بغیرعید منائینگے ایران کی جیل میں قید ماہی گیروں کا تعلق کراچی اور پسنی سے ہے فیملی کے مطابق ماہی گیر وں کو تین سال قبل ایرانی گجرفورس نے گرفتار کرکے میناب کی جیل منتقل کردیا تھا۔

پاکستانی ماہی گیروں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سکندرعلی ولد محمدحسین ،مظفرولد غلام مصطفی ،سلیمان ولد محمدحنیف ،غلام رسول ولد بورل ،مہربخش ولد عمربخش ،صمدولد گوریچ اور حسین ولد عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ پسنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں میں جلال احمد ولد ساحل ،راشدعلی ولد وشدل اور سرتاج شامل ہیں ماہی گیروں کی فیملی نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ایرانی جیل میں قید ماہی گیروں کی رہائی کے لیئے حکومت ایران سے رابطہ کرکے ماہی گیروں کو رہائی دلائی جائے ۔

Exit mobile version