شنبه, آوریل 27, 2024
Homeخبریںگوادر: بم دھماکے کے بعد زمینوں کی قیمت پچاس فیصد گر گئی:...

گوادر: بم دھماکے کے بعد زمینوں کی قیمت پچاس فیصد گر گئی: ہمگام رپورٹ

ہمگام نیوز::گوادر دھماکہ کے بعد زمینوں کی بندر بانٹ و قیمتوں میں 50 فیصد کمی پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں سامایہ دار و چھوٹے تاجروں نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر گوادر سے انخلا شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساحلی شہر گوادر جو سی پیک و پورٹ کے سبب عالمی و علاقائی سیاست کی توجہ کا اہم مرکز بنا ہوا ہے میں زمینوں کے کاروبار کرنے والے دفاتر پر بم حملے کے بعد گوادر شہر کے رونقیں ماند پڑگئے ہیں ،گزشتہ کئی مہینوں سے چائنا کی ٹرالر کی گوادر آمد کے بعد گوادر میں سرمایہ کاری کی ماحول بحال ہونے لگا اور ساتھ ہی زمینوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے سخت سیکورٹی سے سبب شہر گوادر میں گزشتہ کئی مہینوں سے کوئی حاض مزاحمتی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آیا جس کے سبب پنچاب کراچی سے سینکڑوں سرمایہ دار و مزدوروں کی ایک بڑی تعداد گوادر میں آئیں،
آج کل گوادرکے گرد نواح کے علاقوں میں بھی زمینوں کی بندر بانٹ کے سبب گرد نواح کے زمینیں بھی انتہائی مہنگے ہوگئے تھے حالیہ چند ماہ میں پاکستانی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت پاکستانی فوجی اہلکار گوادر میں ایک گولی نہ چلنے پر فخر محسوس کررتھے اور یہ دعوی کررہے تھے کہ ایک گولی اب گوادر میں نہیں چلے گا گزشتہ روز کی بم دھماکہ جو اسٹیٹ ایجنسیوں کے دفاتر پرہونے کے بعد شہر کی رونقیں ماند پڑگئے ہیں، زمینوں کی قیمتیں 50 فیصد کم ہوگئے ہیں جس سے زمینوں کی سودا کرنے والوں کو کروڑوں کانقصان اٹھانا پڑ رہا ہے دریں اثنا دھماکے کے بعد قابض پاکستان آرمی نے شہر میں سخت ترین چیکنگ کا آغاز کردیا ہے جس سے گوادر میں بلوچوں کا جینا محال ہوگیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز