منگل, مئی 21, 2024
ہومخبریں10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے جرمنی کے...

10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں احتجاجی مظاہرے اور ریلی کا انعقاد کیا جائے گا: ایف بی ایم

برلن(ہمگام پریس ریلیز) فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کی جانب سے 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے بروز جمعہ دوپہر 2 بجے جرمنی کے دارالحکومت برلن کے مین اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی جرمنی کے دارالحکومت برلن کے مین اسٹیشن سے شروع ہوگا اور مظاہرین مارچ کرتے ہوئے جرمن پارلیمنٹ سے ہوتے ہوئے برلن گیٹ تک جائیں گے۔

فری بلوچستان موومنٹ نے اس احتجاج کو بلوچستان کی آزادی کے سلسلے میں اپنی بین الاقوامی سطح پر آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر منظم کیا ہے. ہر سال دس دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے. یہ دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے اور لوگوں میں انسانوں کے حقوق کے تعین کی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس زمین پر جنم لینے والا ہر انسان قابل عزت ہے اور اس کے ساتھ قومیت، جنس، نسل، ذات، رنگ، مذہب، اور زبان وغیرہ کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی تفریق نہیں کی جا سکتی. غور طلب ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 10دسمبر 1948کو ہی ’’ انسانی حقوق کا عالمی منشور ‘‘ منظور کیا تھا. اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ دہشت گرد ریاست پاکستان اور ایران کے ہاتھوں کئی دہائیوں سے جاری بلوچ نسل کشی، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور بلوچستان میں جاری فوجی بربریت سمیت ایران میں بلوچ ڈیموگرافی کی تبدیلی سمیت لامتناہی پھانسیوں کے سلسلے کی روک تھام کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا.

لہٰذا فری بلوچستان موومنٹ جرمنی میں رہنے والے تمام بلوچوں اور انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ہمارے اس احتجاج میں حصہ لیکر بلوچ قوم کی آواز میں اپنی آواز ملائیں تاکہ بقائے انسانی کی جدوجہد میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرسکیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز