آج صرف سکرین پر نظر آنے والی خبروں یا بلاکس ہی ہمارا مسئلہ نہیں رہے ہمیں ایک منظم اور خطرناک ڈیجیٹل سسٹم کا سامنا ہے جو ہماری روزمرہ زندگی، رابطوں اور یہاں تک کہ ہمارے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ چین کا مشہور “گریٹ فائر وال” جسے GFW کہا جاتا ہے، اب مبینہ طور پر پاکستان کے نیٹ ورکس میں داخل ہو چکا ہے اور ساتھ ہی ایک نئی حکمت عملی چل رہی ہے جس میں سوشل میڈیا ایکٹوِسٹس، خاص طور پر نوجوان بلوچ سرگرم رہنما، براہِ راست نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔
یہ خطرہ صرف سرحدی نگرانی نہیں؛ یہ انفرادی شناخت، مقام اور روزمرہ عادات کی پروفائلنگ ہے۔ ہر ویب وزٹ، ہر سرچ، ہر کنکشن آپ کی ڈیجیٹل تصویر بناتا ہے اور ایک چالاک نظام اسے ریاست یا کسی تیسری پارٹی تک پہنچا سکتا ہے VPN کا استعمال اب مکمل حل نہیں رہا؛ بعض رپورٹس میں VPN یوزرز کو الگ لیبل کر کے نشان زد کرنے کا ذکر ہے اگر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بھی متاثر ہو رہی ہے تو ہمارے نجی پیغامات اور رابطے بھی محفوظ نہیں رہیں گے
اسی وقت، سوشل میڈیا پر ایک خطرناک اسکیم گردش کر رہی ہے: ہیکرز نوجوانوں کو لڑکیوں یا دوستوں کا جعلی پروفائل بنا کر لُبھاتے، پھر لنک بھیج کر فون تک مکمل رسائی حاصل کر لیتے ہیں ایک غلط کلک آپ کی پوری زندگی کا ڈیجیٹل ریکارڈ ان کے ہاتھ میں دے سکتا ہے رابطے، لوکیشن ہسٹری، اور یہاں تک کہ آپ کے حصہ ہونے کی نشاندہی بھی ہمارے
ایک قریبی دوست اسی چال کا شکار ہوا اور آج قید میں ہے یہ محض افواہ نہیں، حقیقی خطرات ہیں
مشکوک لنکس سے مکمل پرہیز نامعلوم لنکس پر کبھی کلک نہ کریں
دو فون حکمتِ عملی اپنائیں: ایک فون حساس و نجی رابطوں کے لیے؛
دوسرا عام استعمال کے لیے حساس فون پر صرف قابلِ اعتماد ایپس رکھیں
اگر کلک ہو گیا تو فوراً فیکٹری ری سیٹ کریں: سم نکال دیں، اہم ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے بیک اپ کریں اور فون کو ری سیٹ کریں
کورڈینیٹڈ رابطے کے لیے معتبر اینڈ ٹو اینڈ سیکیور ایپس استعمال کریں، مگر مکمل یقین نہ رکھیں.
نئے آن لائن دوستوں سے خبردار رہیں: شناخت کی تصدیق کے بغیر ذاتی معلومات یا ملاقات کی کوئی تفصیل شیئر نہ کریں
چینی ڈیوائسز اور مشکوک سافٹ ویئر سے احتیاط: جب ممکن ہو، حساس کام کے لیے غیر مشکوک اور قابلِ اعتماد ڈیوائس استعمال کریں
ڈیجیٹل آزادی اور بولنے کا حق قیمتی ہے، مگر آج کے حالات میں بولنے کے ساتھ حفاظتی تدابیر لازمی ہیں یہ وقت خوفزدہ ہونے کا نہیں،
ہوشیار ہونے اور منظم رہنے کا ہے
اپنی شناخت بچائیں، اپنے آلات میں شعور لائیں اور اپنے گروہوں میں محفوظ رابطے کے اصول نافذ کریں خطرہ حقیقی ہے مگر احتیاط اور اتحاد ہمیں محفوظ رکھ سکتا ہے
محفوظ رہیں، خبردار رہیں















