مگس: (ہمگام نیوز ) مقبوضہ مغربی بلوچستان کے علاقے مگس میں جمعہ کے روز قابض ایرانی فورسز نے بلوچ طلباء کو پر اسرار طور پر گرفتار کرلیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، قابض ایرانی فورسز نے مگس شہر کی جانب داخلی راستے پر دو موٹر سائیکلوں کو روکا، جن پر بلوچ طلباء سوار تھے، جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض ایرانی فورسز نے گاڑی کو موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں سوار طلباء زمین پر گر گئے۔ اس کے بعد اہلکاروں نے مبینہ طور پر طلباء کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد سے دونوں طلباء کا کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہے۔

خاندان نے قابض سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر گرفتار طلباء کے بارے میں شفاف معلومات جاری کریں، قانونی رسائی فراہم کریں اور واقعے کی آزاد تحقیقات کرائی جائیں