دکی: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دکی میں جھالار کے مقام پر ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ اکبر ناصر کے ٹھکانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب تقریباً 10 بجے کے قریب حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ٹھکانوں کو مختلف اطراف سے گھیرے میں لے کر راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے طویل وقت تک حملہ کیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔