پنجگور / پسنی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے پنجگور سے ایک اور تشدد زدہ لاش برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے صوپ کڑکی، رخشاں ندی سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق مقتول کے ہاتھ اور پاؤں ٹوٹے ہوئے ہیں جبکہ سر پر بھی تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں،

واضح رہے کہ یہ رواں ہفتے کے دوران برآمد ہونے والی تیسری لاش ہے، جسے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیاگیا ہے ۔

اس سے قبل، وشبود پنجگور کے رہائشی 32 سالہ پزیر بلوچ کی لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔ مقامی افراد کے مطابق انہیں 25 نومبر 2025 کو مبینہ طور پر ریاستی حمایت یافتہ گروہوں نے حراست میں لیا تھا، اور تقریباً دو ماہ بعد 7 فروری 2026 کو ان کی تشدد زدہ لاش وشبود میں پھینکی گئی۔

علاوہ ازیں پسنی مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعہ کے روز ایک افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ۔

 ذرائع کے مطابق حادثہ دوپہر تقریباً 1:50 بجے ڈوسی کے مقام پر پیش آیا ۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوا ہے۔ زخمیوں میں بیبگراکبر، انم، حرّام اور نائیلہ شامل ہیں۔