شال:(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شال میں اتوار کے روز ، سمنگلی روڈ پر بورڈ آفس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بد نام زمانہ سی ٹی ڈی کے افسر میٹھا خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

زرائع کے مطابق میٹھا خان اپنے گھر جا رہے تھے کہ اسی دوران حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی جعلی مقابلوں اور جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے الزامات کے باعث شہرت رکھتی ہے، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس ادارے پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔