بولان (ہمگام نیوز) بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتول کو محکمہ آبپاشی آفس ڈھاڈر کے سامنے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول کی شناخت نذیر احمد عرف ناٹو ولد محمد عالم قوم راہیجہ سے ہوئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے















