تربت :(ہمگام نیوز ) تربت میں بل نگور کے علاقہ کہیرن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے ملا امام ولد محمد بخش اور سکندر ولد اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مقتولین اپنے کھیتوں پر کام کررہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔