کوہلو: (ہمگام نیوز) کوہلو کے سٹی ایریا میں حالیہ بارشوں کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک شخص بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارش کے باعث مکان کی چھت کمزور ہو کر اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود دو افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر کوہلو کے ضلعی ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر مزید علاج کیلئے ملتان منتقل کیا گیا، تاہم راستے میں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کشمیر سے تعلق رکھتا ہے















