جیرفت (ہمگام نیوز) اتوار، 13 ستمبر 2026 کی صبح جیرفت جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ مذکورہ قیدی کو اس سے قبل منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ذر نے اس بلوچ قیدی کی شناخت 27 سالہ یوسف آبیل ولد امان اللہ کے نام سے کی ہے۔ جو کہ شادی شدہ اور دو کم عمر بچوں کے والد تھے۔ وہ زابل کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق، یوسف آبیل کو مئی 2024 میں جیرفت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریباً دو سال تک جیرفت جیل میں زیرِ حراست رہنے کے بعد انہیں جیرفت کی عدالت نے سزائے موت سنائی، جس پر 13 ستمبر 2026 کی صبح عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی۔


