Homeخبریںسراوان: کوہک کے سرحدی علاقے سے بلوچ سوختبر احمد ایرانمنش قابض ایرانی...

سراوان: کوہک کے سرحدی علاقے سے بلوچ سوختبر احمد ایرانمنش قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل

سراوان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سراوان میں کوہک سرحد کے قریب قابض ایرانی فورسز کے سادہ لباس اہلکاروں نے ایک بلوچ سوختبر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس کے بعد سے ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق، پیر 26 اکتوبر 2026 کو سراوان کے علاقے کوہک میں سرحدی ستون نمبر 158 کے قریب سادہ لباس اہلکاروں نے 22 سالہ احمد ایرانمنش کو حراست میں لے لیا۔

احمد ایرانمنش ولد عبدالمجید کا تعلق سراوان کے گاؤں کلپورگان سے ہے، جہاں وہ رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کے مطابق، احمد ایرانمنش پیر کی صبح تقریباً 10 بجے اپنی سائپا پک اپ گاڑی میں اکیلے سرحدی علاقے سے گزر رہے تھے کہ دو گاڑیوں میں میں سوار سادہ لباس قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ احمد ایرانمنش کے پاس سوختبری کے لیے جاری کردہ ’’طرحِ رزاق‘‘ کارڈ موجود تھا اور گرفتاری کے وقت وہ اپنی گاڑی میں اکیلے سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق، احمد ایرانمنش کی گرفتاری کے بعد ان کے اہل خانہ نے ان کی خیریت، حراست کی وجہ اور مقام معلوم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا، تاہم انہیں تاحال کوئی واضح جواب

نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز